منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سیاہ فام جوڑے کی تصویر کو گوریلے لیبل کرنے پر گوگل کی معذرت

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنی تصاویر کی نئی ایپلیکیشن میں غلطی پر معافی مانگی ہے جس میں سیاہ فام جوڑے کی تصویر کو گوریلے لیبل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گوگل کی یہ ایپ لوگوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو خود ہی لیبل کرتا ہے۔اس غلطی کی نشاندہی ہونے پر سوشل میڈیا پر گوگل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔نیو یارک کی ایک سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی میں کام کرنے والے شخص ایلسن نے یہ غلطی گوگل کے نوٹس میں لائے کیونکہ جس جوڑے کی تصویر کو گوریلے لیبل کیا گیا تھا ان میں سے ایک وہ خود تھے۔اس غلطی کی نشاندہی ہونے پر سوشل میڈیا پر گوگل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔گوگل کے ایگزیکٹو یوناتن زنگر نے اس غلطی پر کہا یہ بالکل اچھا نہیں ہوا۔ پروگرام میں اس غلطی کا خاتمہ سرِفہرست ہے تاکہ یہ آئندہ کبھی نہ ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ گوگل نے پہلے ہی ایسے قدم اٹھائے ہیں تاکہ ایک غلطی دہرائی نہ جا سکے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تصاویر کی اس ایپلیکیشن نے کسی تصویر کو غلط لیبل کیا ہو۔ اس سے قبل مئی میں گوگل کی اس ایپ نے کتے کی تصویر کو گھوڑا لیبل کیا تھا۔گوگل کی ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں بےحد افسوس ہے کہ ایسا ہوا۔ ہم فوری طور پر ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ایپ کی جانب سے تصاویر کو لیبل کرنے کے حوالے سے ابھی مزید کام درکار ہے اور ہم اس پہلو کو دیکھ رہے ہیں کہ ایسے وقاعات دوبارہ نہ ہوں۔تاہم ایلسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے ابھی بھی کچھ تحفظات ہیں۔میرے کچھ سوالات ہیں۔ جیسے کہ ایپلیکیشن بنانے میں کس قسم کی تصاویر اور لوگوں کو استعمال کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…