منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معدے کے کینسر کی تشخیص کرنےوالا آلہ تیار

datetime 2  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ماہرین نے معدے کے کینسر کی تشخیص کرنے والا ایسا جدید آلہ تیار کیا ہے جو معدے کے کینسر کی 90 فیصد درست تشخیص کرسکتا ہے۔
برطانوی ماہرین کی جانب سے تیار کیا جانے والا آلہ پیٹ میں کینسرزدہ رسولیوں کی خاص بو کو بھانپتے ہوئے مرض کا پتا چلاتا ہے اوریہ سرطانی اورغیرسرطانی رسولیوں کے درمیان واضح فرق بھی کرسکتا ہے۔ ماہرین نے تجرباتی طورپراسے 200 مریضوں پر آزمایا جن میں سانس کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص میں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے روایتی طریقوں سے کینسر کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے عمل میں کم ازکم 6 گھنٹے درکار ہوتے ہیں لیکن اس آلے سے معدے اوراس کی نالی میں پائے جانے والے کینسرکو بہت درستگی سے ناپا جاسکتا ہے اور یہ عمل صرف چند منٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے۔اس آلے کے بعد مریض کواینڈواسکوپی کی ضرورت نہیں رہتی اور اس طرح مریض مزید رقم صرف کرنے اور تکلیف دہ اینڈوسکوپی سے بچ جاتا ہے۔
ماہرین کےمطابق پیٹ اور معدے کے کینسر کا عموماً اس وقت پتا چلتا ہے جب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے اور پوری دنیا میں کینسر سے اموات کی 15 فیصد معدے کے کینسر سے ہی ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل معدے اور ا?نتوں کے سرطان کے ٹیسٹ تکلیف دہ، وقت طلب اور پیچیدہ تھے لیکن اس ایجاد کے بعد اب یہ عمل آسان ہوجائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…