کراچی (نیوزڈیسک)دبئی کی کمپنی یا کلک نے پاکستان میں جدید ترین اور تیزرفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی شروع کردی ہے ۔اب بھی پاکستان کے کئی شہراور دور دراز کے علاقے انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں،تاہم اب انقلابی تبدیلی آنے کوہے۔ دبئی کی کمپنی یا کلک(YahClick) نے پاکستان میں اپنے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلےمیں ہونےوالی افتتاحی تقریب میں کمپنی کے چیف کمرشل آفیسرڈیوڈمرفی نےکہاکہ ہرپاکستانی انٹرنیٹ کی جدید اورتیزرفتارسہولت حاصل کریگا۔یا کلک پاکستان میں براڈبینڈ سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کررہی ہے،ہماری کمپنی ایک چھوٹی ڈش اور موڈیم فراہم کریگی اور صارف کوفورا بلاتعطل ،تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آجائیگی۔یہ انٹرنیٹ سروس ہرشہر اوردیہات میں عام شخص کی دسترس میں ہوگی۔یا کللک کمپنی کی مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے 28 ملکوں میں سروسز فراہم کررہی ہے،پاکستان میں دورافتادہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں میں کم ترین آپریشنل کاسٹ اوربڑے انفراسٹریکچر لگائے بغیر بارڈر ٹو بارڈر سٹیلائیٹ انٹرنیٹ سروس پہنچائی جائیگی ۔یا کلک انٹرنیٹ سروسز سٹیلائیٹ سے منسلک ہوں گی جو راویتی طریقوں اور ٹیکنالوجی سے مختلف ہے،دور دراز علاقوں میں تیزرفتار سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے معاشرتی ،معاشی ،تجارتی اورتعلیمی شعبوں میں انقلابی تبدیلی آئیگی اور اطلاعات کی فراہمی راستہ آسان ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں کمپنی کے سربراہ مسعود شریف محمود کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ان کی درخواست پرانٹرنیٹ سروسز فراہمی کا لائسنس جاری کردیاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری



















































