منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

غربت بچوں کی صلاحیتوں کوتباہ کردیتی ہے ،تحقیق

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )غریب فرد کی حیثیت سے پلنے بڑھنے کا دبا بچے کی دماغی نشوونما کو آغاز سے ہی متاثر کرسکتا ہے بلکہ آمدنی میں معمولی سے فرق کے بھی دماغ پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ دعوی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے جو نیچر نیورو سائنسز نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی اور لاس اینجلس کے چلڈرن ہاسپٹل کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق کے دوران لگ بھگ 11 سو بچوں و نوجوانوں کے دماغوں کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ غربت دماغی ساخت پر کس حد اثر انداز ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کے دماغ کا سرفیس ایریا امیر بچوں کے مقابلے میں چھ فیصد کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے بقول اگر بچوں کا تعلق غریب ترین گھرانوں سے ہو تو آمدنی میں کچھ ہزار ڈالرز کا فرق بھی دماغی ساخت خاص طور پر زبان اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں پر بہت زیادہ اثرات مرتب کرتا ہے۔ تحقیق کے دوران ایسے بچوں کی دماغی صلاحیت جیسے پڑھنا اور یاداشت کی اہلیت بھی والدین کی آمدنی کے مطابق کم دیکھی گئی۔ اس سے پہلے پینسلوانیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ابتدائی عمر میں ہی نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کے دماغ امیر گھرانوں کے بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…