جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیس بک کی ویڈیورینکنگ کانیامیعار

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک )سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے ویڈیوکی رینکنگ کانیامیعاراپنالیا۔نئے میعارکے مطابق ویڈیو کی مقبولیت کااندازہ اس کی آواز، فل سکرین اور ایچ ڈی موڈ سے لگایاجائے گا۔ پچھلے ہفتے تک فیس بک نیوز فیڈ میں رینکنگ کے لیے لائک پر کلک، کمنٹ اور شیئر کو ملحوظ خاطر رکھتا تھا۔ اب فیس بک ویڈیو پوسٹ کی رینکنگ کے لیے نیا طریقہ اپنائے گا۔اب فیس بک دیکھے کا کہ ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ نے ویڈیو کی آواز کتنی کی، فل سکرین میں دیکھی یا نارمل میں، ایچ ڈی پلے بیک ان ایبل تھا یا نہیں۔ انہی معلومات کی بنیاد پر ایک سی ویڈیوز اور نیوز فیڈ میں ویڈیو دکھائی جائیں گے۔
اگر ہم کسی پوسٹ کو لائک نہیں کرتے، یا اس پر کمنٹ نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس پوسٹ کو دیکھنا نہیں چاہتے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئےفیس بک نے اب لائکس ، کمنٹ یا شیئر سے بھی آگے بڑھ کر ویڈیو رینکنگ کا یہ طریقہ اپنایا ہے۔فیس بک نے یہ تبدیلی آج ہی متعارف کرائی ہے، جسے چند ہفتوں تک تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کاروباری پیج کے ایڈمن ہیں تو فیس بک کی یہ اپ ڈیٹ آپ کے ویڈیوز کے ویوز کو زیادہ متاثر نہیں کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…