جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایل جی کا نیا اینڈرائڈ سمارٹ فون

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایل جی نے ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے، جس کا نام بینڈ پلے(Band Play) ہے۔ نام کے حوالے سے دیکھا جائے تو سمارٹ فونز میں یہ کافی منفرد نام ہے۔اس سمارٹ فون کو ایل جی نے جنوبی کوریا میں لانچ کیا۔ متوسط درجے کے اس سمارٹ فون کی ایک خصوصیت اس میں ایک واٹ کے سپیکرز بھی ہیں۔میوزک کے شائقین کے لیے یہ سپیکر تیز اور صاف آواز میں مدد گار ہونگے۔ میوزک کے شائقین کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ کہ بینڈ پلے سمارٹ فون کے ساتھ ایل جی کواڈ بیٹ 3 (LG QuadBeat 3)ا ئیر فون بھی دستیاب ہونگے۔ ان ائیر فون کا پچھلی دفعہ ایل جی جی فور کے لانچ کے وقت کیا گیا تھا۔ اس سمارٹ فون کی دیگر تفصیلات اس اس طرح ہیں۔
ڈسپلے :5 انچ
ریزولوشن : 720 x 1280پکسلز
مین کیمرہ: 13 میگا پکسل(لیزر آٹو فوکس کے ساتھ
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل(وائیڈ اینگل
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.1 لولی پاپ
چپ سیٹ: 64 بٹ کواڈ کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 410 پروسیسر
ریم:2 جی بی
انٹرنل سٹوریج:16 جی بی(بڑھائی جا سکتی ہے
بیٹری: 2300 ایم اے ایچ(قابل تبدیل
دستیابی: جنوبی کوریا میں اگلے ہفتے تک
قیمت: تقریبا 356 ڈالر
رنگت:سیاہ اور سفید
ایل جی نے بینڈ پلے کی دوسرے ممالک میں فروخت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…