جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر آپ بھی USBاستعمال کر تے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،زندگی آسان ہو جائے گی

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) یو ایس بی کیبل کو جب بھی یو ایس بی کنیکٹر میں لگایا جائے تو یوں لگتا ہے کہ ہمیشہ پہلی کوشش الٹی ثابت ہوتی ہے اورہمیں پھر سے دیکھ بھال کر اسے سیدھاکرکے لگانا پڑتا ہے۔ اگرچہ ایک آدھ کوشش کے بعد یو ایس بی کنیکٹر سیدھا لگ جاتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہماری پہلی کوشش ہر دفعہ کامیاب ہو اور یو ایس بی کے الٹا یا سیدھا ہونے کا مسئلہ ہی پیش نہ آئے۔
Yahoo Tech کے ماہر پال پوگ کا کہنا ہے کہ یو ایس بی کنیکٹرکو سیدھا لگانے کے لئے دو نشانیاں یاد رکھیں۔ پہلی نشانی تین شاخہ یو ایس بی کا نشان ہے جو کہ افقی کنیکٹر کے لئے اوپر کی طرف ہونا چاہییے جبکہ عمودی کنیکٹر کے لئے اسے دائیں طرف ہونا چاہیے۔ اس سے بھی زیادہ آسان اور کارگر نشانی یو ایس بی کیبل کنیکٹر کے دھاتی حصے پر جوڑ کا لکیر نما نشان ہے۔ افقی کنیکٹر کے لئے جوڑ کا نشان ہمیشہ نیچے کی طرف رکھیں جبکہ عمودی کنیکٹر کے لئے اسے ہمیشہ بائیں طرف رکھیں۔ اس سادہ اصول کو یاد رکھیے، آپ کی یو ایس بی ہمیشہ پہلی کوشش میں سیدھی لگے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…