جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سولر امپلس کی آٹھویں مرحلے کے لیے اڑان

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لیے اب دوبارہ اڑان بھر چکا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سولر امپلس کی بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش کو خراب موسم کے سبب ترک کرنا پڑا تھا اور اسے جاپان میں اتار لیا گیا تھا۔اتوار کو طیارہ جاپان کی ناگویا ایئر فیلڈ سے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجے روانہ ہوا اور اسے شیڈیول کے مطابق 120 گھنٹوں میں امریکی ریاست ہوائی پہنچنا ہے۔
سات مراحل
9 مارچ کو میں پہلے مرحلے کا آغاز ابو ظہبی سے ہوا جس کا اختتام عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا۔
10 مارچ کو دوسرے مرحلے میں طیارہ مسقط سے بھارتی شہر احمد آباد پہنچا۔
18 مارچ کو تیسرے مرحلے میں احمد آباد سے بھارت کے علاقے واراناسی گیا۔
19 مارچ کو چوتھے مرحلے میں واراناسی سے میانمار کے شہر مانڈالے گیا۔
29 مارچ کو پانچویں مرحلے میں مانڈالے سے چونگ چینگ پہنچا۔
21 اپریل کو چھٹے مرحلے میں چونگ جِنگ سے نانجینگ پہنچا۔
سولر امپلس کی ٹیم نے بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لیے تقریبا دو ماہ تک موسم کے صاف ہونے کا انتظار کیا۔سولر امپلس پراجیکٹ کا مقصد کسی خاص قسم کی ہوا بازی کا مستقبل پیش کرنا نہیں بلکہ صاف ستھرے ایندھن کے استعمال کا مظاہرہ کرنا ہے۔
موسم کے خراب ہونے کی صورت میں اس بار بھی ہوسکتا ہے کہ سولر امپلس کو واپسی پر مجبور ہونا پڑے۔ تاہم اگر پائلٹ کامیاب ہو گئے تو یہ نہ صرف ہوا بازی کی تاریخ کی طویل ترین سولو فلائٹ ہوگی بلکہ شمسی توانائی کی مدد سے بھی کسی شے کا یہ سب سے لمبا سفر ہوگا۔
دنیا کے گرد چکر لگانے میں بحرالکاہل کو عبور کرنے کی صورت میں سولر امپلس کے سفر کا یہ آٹھواں مرحلہ ہے۔
یہ مرحلہ سب سے مشکل ثابت ہوا ہے جس کے آغاز میں کئی ہفتوں کے حساب سے رکاوٹ آئی ہے۔
طیارے کو خراب موسم کی وجہ سے جاپان میں اتارا گیا
سولر امپلس کو سوئٹزلینڈ کے پائلٹ آندرے بورشبرگ چین سے امریکی ریاست ہوائی لے جا رہے تھے لیکن انھیں موافق موسم کے انتظار میں زمین پر موجود ٹیم کے ساتھ کءہفتے گزارنے پڑے۔
31 مئی کو انھوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے انھیں جاپان میں اترنا پڑا۔وہاں موسمِ برسات کی وجہ سے یہ امکان تھا کہ طویل انتظار کرنا پڑے گا تاہم گذشتہ ہفتے کی ایک ناکام کوشش کے بعد اب ماہرین موسمیات کو یقین ہے کہ پانچ دن اور پانچ راتوں میں بحرالکاہل کو عبور کر لیا جا سکے گا۔
آٹھ گھنٹوں کی پرواز کے بعد واپسی ممکن نہیں ہو گی لیکن اگر اس سے قبل موسم کے حوالے سے پیش گوئی بدل گئی تو پائلٹ کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ واپس جاپان آجائے۔
طیارے کے لیے بحیرہ اقیانوس کو اگست سے قبل عبور کرنا ضروری ہے
31 مئی کو طیارے نے نانجینگ سے ہوائی کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا تاہم اسے خراب موسم کی وجہ سے جاپان کے شہر نگویا میں اتارنا پڑا۔
اس سولر امپلس کو نہ صرف موافق ہوا کی ضرورت ہے بلکہ اسے صاف موسم کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ اس کے پروں پر لگے 17 ہزار سیلز اپنی بہترین کارکردگی دے سکیں۔
پائلٹ آندرے بورشبرگ کو دورانِ سفر صرف 20 منٹ کے لیے سستانے کا موقع ملے گا۔
اگر یہ پرواز کامیاب ہوگئی تو طیارہ دنیا کے گرد چکر لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔ اور اگلے مرحلے میں ہوائی سے یو ایس مین لینڈ تک پہنچے کے لیے طیارے کا کنٹرول بیٹرینڈ پیکارڈ کے پاس ہوگا۔اور پھر طیارہ شمالی امریکہ میں اپنا سفر جاری رکھے گا اور بحر اوقیانوس کے اوپر سے بھی پرواز کرےگا۔لیکن اگر طیارے کے طے شدہ شیڈیول میں کوئی تبدیلی آئی اس کا اثر آنے والے مرحلوں پر ہوگا۔
خیال رہے کہ طیارے کو بحر اوقیانوس کو اگست سے قبل عبور کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کے بعد اس علاقے میں بادوباراں کا آغاز ہو جاتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…