جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جی میل نے ای میل واپس لینے کا آپشن متعارف کرادیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک) اکثرلوگ جلد بازی میں یا پھر جذبات میں ای میل کے ذریعے کسی کا پیغام کسی کو بھیج دیتے ہیں جس کے بعد عموما یہی سوچتے ہیں کہ کاش ایسا کوئی آپشن ہوتا جس کے ذریعے اس پیغام کو واپس لایا جاسکتا لیکن اب اس حوالے سے پریشان ہونے کا وقت ختم ہوگیا ہے کیونکہ جی میل نے ان سینڈ نامی بٹن کےنام سے ایسا فنکشن متعارف کرادیا ہے جو آپ کو ایک مخصوص وقت میں ای میل واپس لینے کی مہلت فراہم کرے گا۔
جب آپ ای میل لکھنے کے بعد سینڈ کا بٹن دبا کراس کے مطلوبہ شخص کی طرف روانہ کردیں گے تو آپ کی اسکرین کے بالکل اوپر ایک ان سینڈ بٹن جگمگاتا نظرآنا شروع ہوجائے گا جو آپ کو 10 سے 30 سیکنڈ کا وقت دے گا جس میں اس ای میل کو واپس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کریں گے لیکن یاد رہے کہ یہ انتہائی مختصر ٹائم ختم ہوتے ہی آپ کے پاس ای میل واپس لانے کا آپشن ختم ہوجائے گا۔
گوگل کا اس نئے فنکشن سے متعلق کہنا ہے کہ جی میل کے ان بکس میں انڈوبٹن کا اضافہ کردیا گیا ہے یہ بٹن جی میل صارفین کو سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے ادارے کے تبدیل ہونے پر اپنی بھیجی گئی ای میل کو منسوخ کردیں۔ یہ فیچر جنرل ٹیب پر بھی جی میل سیٹنگ سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…