اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 استعمال کر رہے ہیں اور آپ ونڈوز 10 مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے۔
مائیکروسافٹ نے یہ اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 استعمال کرنے والوں کے لیے ونڈوز 10 ایک سال تک فری میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ جو لوگ بھی مائیکروسافٹ ونڈوز -10 کے انسائڈر پرویو پروگرام میں شامل ہیں انہیں ونڈوز -10 مفت میں دیا جائے گا۔ ونڈوز انسائڈر پروگرام کے سربراہ گابے آل نے اس بات اعلان ایک بلاگ میں کیا ہے۔ اگر آپ ونڈوز 10 مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس پروگرام میں شامل ہونا پڑے گا۔ رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ اور اس کے بعد جو معلومات دی گئی ہے ان کی پیروی کیجیے تاکہ آپ مائیکروسافٹ کے ساتھ کام کر سکیں۔ اس پروگرام میں حصہ لیے بغیر آپ فری اپ گریڈ حاصل نہیں کرپائیں گے، آپ کو ونڈوز 10 کے ہوم یا پروانسائڈر ریویو پروگرام میں شامل ہونا ہوگا۔ ونڈوز 10 جولائی کے آخر میں مارکیٹ کردیا جائے گا۔ ونڈوز 95 کی کامیابی کے بعد مائیکروسافٹ کو اب تک اس طرح کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ انٹرنیٹ سہولت عام ہوجانے کے بعد ونڈوز کا ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر کا کاروبار اب کافی حد تک ماند پڑ گیا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اب کوشش ہے کہ اس کمپنی کو دوبارہ عروج حاصل ہوجائے۔
ونڈوز 10مفت حاصل کریں
23
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں