منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نابینا افراد اب اپنی زبان سے دیکھ سکیں گے

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) بہت جلد نابینا افراد اب اپنی زبان سے دیکھ سکیں گے اور اس کے لیے ایک انقلابی آلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے) نے استعمال کے لیے منظور کرلیا ہے۔
سائنسدانوں نے اس آلے کا نام برین پورٹ وی 100 رکھا ہے جس میں عینک پر کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو پہلے تصویری ڈیٹا جمع کرتا ہے اور اس کے بعد اسے برقی سگنلز میں بدلتا ہے اور پھر یہ برقی سگنلز ایک خاص آلے تک جاتے جس پر 400 کے قریب برقیرے الیکٹروڈز لگے ہوتے ہیں۔ اس آلے کو زبان پر پھیرنے سے سامنے کا ایک بلیک اینڈ وائٹ منظر ابھرتا ہے اور اس آلے سے پیدائشی نابینا افراد بھی ایک حد تک دیکھنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
آلے کو زبان پر پھیرنے سے ایک طرح کا احساس ہوتا ہے جسے زبان کا بریل سسٹم کہا جاتا ہے یعنی زبان پر سنسنی اور بلبلوں کی طرح گمان ہوتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے 69 فیصد افراد نے بتایا کہ جب انہوں نے آلے کو زبان پرپھیرا تو انہیں آس پاس کی چیزوں کا گویا احساس ہونا شروع ہوا، برطانیہ کے ایک نابینا شخص نے اس آلے کے ذریعے پہاڑوں پر چڑھنے کا عملی مظاہر بھی کیا ہے جو اس ایجاد کی افادیت کو ثابت کرتا ہے۔
یہ ایجاد پیدائشی نابینا افراد کے لیے بھی مفید ہے لیکن اسے استعمال کے لیے خصوصی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، اگرچہ اب تک یہ تجارتی طور پر دستیاب نہیں لیکن اس کی قیمت کم از کم 10,000 ڈالرکھی گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…