ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ہزاروں افراد کا سٹون ہینج پر سورج کا نظارہ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)سورج کو اس سال بلند ترین مقام سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھنے کے لیے برطانیہ میں سٹون ہینج کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہوئے۔پولیس کے مطابق لگ بھگ 30 ہزار افراد نے سٹون ہینج میں جمع ہوکر یہ منظر دیکھا۔ سٹون ہینج برطانیہ کا وہ مقام ہے جہاں پتھر کے دور کے باقی رہ جانے والے کچھ آثار پائے جاتے ہیں۔اس مقام پر سنہ 2015 کا سورج جون کی اکیس تاریخ کو برطانیہ کے وقت کے مطابق صبح چار بجکر 52 منٹ پر طلوع ہوا۔کچھ لوگوں نے یہ منظر سٹون ہینج سے جبکہ دیگر نے ایوبری کے حجری دائرہ کے قریب جمع ہو کر دیکھا۔گذشتہ برس سورج کو دائرہ البروج میں اس کے بلند ترین مقام سے طلوع ہوتے دیکھنے کے لیے 36 ہزار افراد سٹون ہینج جمع ہوئے تھے اور توقع تھی کہ اس مرتبہ یہ تعداد تیس ہزار کے قریب ہوگی۔پولیس کے مطابق طلوعِ آفتاب سے قبل، طلوع کے وقت اور بعد میں خوشی کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گئیں اور یہ پْر امن رہیں۔شمالی نصف کرے میں سورج بروج کی پٹی میں اپنے بلند تر نکتے پر عموماً ہر سال اکیس جون کو ہوتا ہے اور اسے سال کا سب سے طویل دن کہتے ہیں۔ لیکن سورج اس مقام پر بیس یا بائیس جون کو بھی پہنچ سکتا ہے۔پولیس کے مطابق اس مرتبہ گذشتہ سالوں کی نسبت کم لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ جنھیں حراست میں لیا گیا ان پر سٹون ہینج میں منشیات کے استعمال کا الزام لگا جبکہ بعض کو ’اے‘ درجہ بندی کی منشیات رکھنے پر تنبیہ کی گئی۔ ایوبری میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔شمالی نصف کرے میں اگلے برس سورج کا اپنے بلند ترین مقام سے گزر بیس جون کو ہوگا لیکن سنہ2203 تک سورج بائیس جون کو اپنے بلند ترین مقام پر نہیں ہوگا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب سورج اپنے بلند ترین مقام پر پہنچتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ وہاں رک ساگیا ہے۔یہ دن سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے اور دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں لا مذہب افراد اس موقع پر خوشیاں مناتے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ آج سے چار ہزار سال سے زیادہ عرصہ قبل برطانیہ کے ابتدائی باشندوں نے سٹون ہینج کو مذہبی اہمیت دیتے ہوئے ایک یادگار کے طور پر استعمال کیا تھا۔اس مقام پر لامذہب افراد کا جمع ہو کر خوشیاں منانا بیسویں صدی سے شروع ہوا ہے۔جب سورج اپنے سفر کے دوران بلند ترین مقام پر پہنچتا ہے تو سٹون ہینج کا مرکزی آلٹر سٹون، ہِیل سٹون ، سلاٹر سٹون اور شمال مشرق سے نکلتے ہوئے سورج کے ساتھ سیدھ میں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…