منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹائی فائی کے ذریعے خود ’وائی فائی‘ ہاٹ اسپاٹ بنئے

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) ٹیبلٹ اور اسمارٹ فونز نے بچوں کو والدین سے دور کردیا ہے لیکن اس دوری کو ختم کرنے کا بھی توڑ نکال لیا گیا ہے اور اب انٹرنیٹ کی دنیا میں خود کو گم کرنے والے بچے والدین کے قریب رہنے پر ہی انٹرنیٹ سے استفادہ کرسکیں گے۔سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ہی بچوں کی دلچسپی کا محوربن چکے ہیں اور وہ اسکرینوں پر نظر گاڑے اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ اپنے والدین سے بھی نظر نہیں ملاتے اور نہ ہی ان سے بات کرتے ہیں، کینیڈا کی ایک اشتہاری ایجنسی نے والدین اور بچوں کو قریب لانے کے لئے اس کا ایک سادہ حل پیش کیا ہے جس میں ایک ٹائی میں تبدیلی کی گئی ہے جو گھر کے وائی فائی سگنلز کو اپنی جانب کھینچ کرانہیں ٹائی کے ذریعے باہرخارج کرتی ہے۔یعنی جب والد گھر آئیں گے تو ان کی ٹائی سے وائی فائی سگنلز کا اخراج ہوگا اورصرف دس فٹ کی دوری تک سگنلز سے استفادہ کیا جاسکے گا اور اس طرح اگر بچوں کو اپنے اسمارٹ فونز یا ٹیبلٹ پر انٹرنیٹ چلانا ہوگا تو انہیں والد کے قریب ہی رہنا ہوگا۔ کمپنی نے اس نئی اختراع کو ’ٹائی فائی‘ کا نام دیا ہے۔اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ایجاد سے بچے والد کے قریب آسکیں گے اور ان کی آنکھوں کے سامنے رہیں گے۔ کمپنی نے یومِ والد (فادرز ڈے) پر اس ایجاد کو ریلیز کیا ہے تاکہ بچے والدین سے قریب رہتے ہوئے ان کی قربت اور وائی فائی نیٹ ورک دونوں کو ہی محسوس کرسکیں گویا یہ ایجاد خود ایک مقصد کے تحت کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق اگر آپ ٹائی فائی سسٹم خریدنا نہ چاہیں تو ہدایات کے تحت عمل کرتے ہوئے اپنے گھر پر بھی ٹائی فائی سسٹم بناسکتے ہیں جس کے لیے بیرونی بیٹری، مائیکروایس ڈی کارڈ اورایک چھوٹا کمپیوٹر سسٹم رسبری پائی درکارہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…