منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایلین ریچھ کی جسامت کے ہوسکتے ہیں ،سائنسی تحقیق

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) کائنات کے دیگر سیاروں پر آباد مخلوق (ایلین) کے حوالے سے کئی نظریات مقبول ہیں اور ہالی وڈ کی فلموں میں بھی انہیں مختلف جسامت اور خدوخال میں پیش کیا گیا ہے۔تاہم حقیقت میں وہ کس طرز کے خدوخال کے مالک ہیں، اس بارے میں کوئی حتمی نظریہ موجود نہیں ہے۔حال ہی میں ایک سائنسدان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایلین یا دیگر سیاروں کی مخلوقات کا اگر وجود ہوا تو وہ تقریباً ریچھ کی جسامت کے برابر ہوں گے اور ان کا وزن لگ بھگ 300 کلو گرام ہو گا۔یونیورسٹی آف بارسلونا کے فرگس سمپسن نے اپنے تجزیے میں یہ بھی بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر کسی بھی آباد سیارے پر ایلینز کی تعداد تقریباً پانچ کروڑ ہوسکتی ہے۔لائیو سائنس کے مطابق ان کی یہ تحقیق بےا?س کے اصول پر مبنی ہے، یہ دراصل ریاضی کی ایک شاخ ہے جسے بےاہس ان اسٹیٹس اسٹکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔فرگس سمپسن یونیورسٹی آف بارسلونا کے انسٹیٹیوٹ آف کاسموس سائنس پر پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچر ہیں، انہوں نے اپنی تحقیق میں نادیدہ سیاروں میں مخلوقات کی موجودگی کا اشارہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان سیاروں میں بسنے والے ایلینز کی جسمانی ساخت اس سے یکسر مختلف ہوسکتی ہے، جس کا پہلے تصور کیا گیا تھا۔انہوں نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ ”توقع ہے کہ زمین کے جیسے سیارے کی دریافت سے نظامِ شمسی سے باہر زندگی کی دریافت کا بہت بڑا موقع فراہم ہوگا۔“



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…