اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کمپیوٹر سکیور ٹی کی نمایاں کمپنی سمنٹک نے دعویٰ کیا ہے تھا کہ اس نے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے والا ایک خطر ناک اور جدید سافٹ وئیر در یافت کر لا ہے سمینٹک نے اس سافٹ وئیر کو ریجن کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اتنا پچیدہ پروگرام ہے کہ عین ممکن ہےکہ اسے کسی کی حکومت کی سر پر ستی میں تیار کیا گیا ہو سمنٹک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ” ریجن “ پر کام کیا جارہاہے اور ممکن ہے کہ جلد ہی اس جاسوس سافت وئیر کا توڑ نکال لیا جائے گا ۔ سمنٹک کے مطابق یہ جاسوس سافت وئیر کمپیوٹر پر ایک بار انسٹل ہونے پر یہ خود کا طریقے سے سکرین شاٹس لے سکتاہے پاس ورڈ چوری کرسکتا ہے حتیٰ کہ ڈیلیٹ کی جانب جانے والی معلومات کو بھی دو بارہ حاصل کر سکتا ہے ماہرین کاکہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر کے نیتجے میں روس ، سعودی عرب اور آئر لینڈ میں سب سے زیادہ کمپیوٹر متاثر ہو ئے ہیں