ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ایڈوانسڈ لیگو، کشش ثقل کی لہروں کو تلاش کرے گا

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )دورِ حاضر میں فزکس کے عظیم ترین تجربات میں سے ایک کا آغاز ہونے والا ہے، جس کے تحت کششِ ثقل کی لہروں کا کھوج لگایا جائے گا۔سائنس دانوں نے امریکہ میں ایک مخصوص تقریب میں ایڈانسڈ لیگو تجربہ گاہوں کا افتتاح کیا۔ یہ دو الگ الگ تجربہ گاہیں کشش ِ ثقل کی لہروں کو تلاش کریں گی۔سائنس دانوں کے مطابق یہ لہریں سپیس ٹائم میں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب کائنات میں بعض شدید ترین واقعات رونما ہوتے ہیں، مثال کے طور پر دو بلیک ہولز کا آپس میں تصادم یا پھر بڑے ستاروں کا دھماکے سے پھٹ جانا۔ان لہروں کی موجودگی کی تصدیق سے علمِ فلکیات میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔ایڈانسڈ لیگو کے فعال ہونے کے بعد آسمان پر ہونے والے غیر معمولی مظاہر کا مشاہدہ کرنے کے لیے روایتی روشنی کی دوربینوں کا سہارا نہیں لینا پڑےگا۔امریکی نیشنل سائنس فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹر فرانس کورڈوا کا کہنا ہے کہ ’ایڈوانس لیگو کائنات کی حیرت انگیز پہیلیوں کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ ’اس کی مدد سے سائنس دانوں کو کشش ثقل کی لہروں کو ڈھونڈنے کے لیے حساس ترین آلات میسر آسکتے ہیں۔ ان لہروں کے بارے میں ہمارا خیال ہے کہ ان میں ان کے آغاز اور کشش ثقل کی قسم کے بارے میں وہ معلومات حاصل ہوتی ہیں، جو عام فلکیاتی آلات سے حاصل نہیں ہو سکتیں۔‘ایڈوانس لیگو کو 15 ممالک کے ماہرین کی مدد سے بنایا گیا ہے جن میں خاص طور پر جرمنی، برطانیہ اور آسٹریلیا نے زیادہ اہم کردار ادار کیا ہے۔اس تقریب کے بعد اس تجربے کے تحت رواں سال کے آخر میں ابتدائی تحقیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
محققوں نے اس تجربہ گاہ پر آٹھ سال کام کیا ہے اور اس پر 20 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔ان لہروں کی موجودگی کی تصدیق ہونے سے علمِ فلکیات میں انقلاب برپا ہو جائے گا
لیگو یعنی Laser Interferometer Gravitational-wave Observatories ہینڈ فورڈ اور اس سے منسلک لیبارٹری انھی اصولوں پر کام کرتی ہیں۔
تجربہ گاہوں میں طاقتور لیزر بیمز کو دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر کے انھیں الگ الگ راستوں سے انگریزی حرف ایل کی شکل کی دو لمبی سرنگوں میں بھیجا جائے گا جن کے اندر خلا (ویکیوم) ہوتا ہے۔
یہ دو راستے پھر شیشے کے ذریعے واپس نقطہ آغاز کی جانب پلٹ جاتے ہیں۔اگر اس دوران کسی دور دراز کہکشاں میں پیدا ہونے والی کشش ثقل کی لہریں تجربہ گاہ میں سے گزریں تو تجربہ گاہ کے حساس آلات میں اس کے شواہد نظر آ جائیں گے۔تاہم چونکہ کششِ ثقل کی لہریں اس قدر کمزور ہوتی ہیں کہ بہت بڑے فلکیاتی مظاہر ہی اتنی بڑی لہریں پیدا کر سکیں گے جنھیں آلات کی مدد سے جانچا جا سکے۔
جب لیگو بنا تھا تو وہ اس وقت لہروں میں صرف اس قدر تبدیلیاں ریکارڈ کر سکتا تھا جتنا ایک پروٹان کی چوڑائی کا ایک ہزاروں حصہ ہوتا ہے۔ تاہم گذشتہ چند سالوں میں کی جانے والی تبدیلیوں سے ایڈوانس لیگو مزید دس گنا حساس ہو جائے گا۔پروفیسر سٹرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’2020 تک اس کو مزید بہتر بنانے سے اس میں تین گنا مزید بہتری آ سکے گی۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ان آلات کی زد دو کروڑ نوری سال تک ہے۔ یہ اتنا بڑا فاصلہ ہے جس کے اندر بہت سے فلکیاتی مظاہر پیش آتے رہتے ہیں، جنھیں یہ آلات جانچ سکیں گے۔
تاہم اس تمام ڈیٹا کو پرکھنے کے لیے بہت طاقت ور کمپیوٹر بھی درکار ہو گا، کیونکہ ایٹم کے اندر معمولی سی حرکت بھی ریکارڈ ہو جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…