بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پہلی بار پلوٹو کے پانچوں چاندوں کی تصاویر

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز ’نیو ہورائزنز‘ ویسے تو جولائی میں پلوٹو کے قریب پہنچے گا، تاہم اس نے ابھی سے بونے سیارے کے تمام معلوم پانچ چاندوں کی تصاویر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔نیو ہورائزنز اب بھی پلوٹو سے نو کروڑ کلومیٹر کی دوری پر ہے۔اس سے پہلے پلوٹو کے پانچ چاندوں میں سے ہائیڈرا اور نکس کی تصاویر موجود تھیں، لیکن کیربیروس اور سٹکس پہلی بار کیمرے کی زد میں آئے ہیں۔پلوٹو کا پانچواں چاند کیرن کہیں بڑا اور روشن ہے اور اسے شناخت کرنا نسبتاً آسان ہے۔پلوٹو کا قطر 2300 کلومیٹر ہے، کیرن کا قطر اس کے تقریباً نصف یعنی 1207 کلومیٹر ہے، جب کہ ہائیڈرا مقابلتاً خاصا چھوٹا ہے اور اس قطر صرف ایک سو کلومیٹر ہے۔پلوٹو کے بقیہ چاند درجن کلومیٹر سے زیادہ بڑے نہیں ہیں، اس لیے نیو ہورائزنز کے ’لوری‘ نامی کیمرے کو ان کی دھندلی تصاویر حاصل کرنے کے لیے تصویر کو خاصا روشن (اوور ایکسپوز) کرنا پڑا۔نیو ہورائزنز کی رفتار اتنی تیز ہے کہ یہ پلوٹو کے قریب پہنچ کر اس کے گرد چکر نہیں لگا سکے گایہ خلائی جہاز 14 جولائی کو پلوٹو کے قریب ترین پہنچے گا، اور اس کے بعد بیرونی نظامِ شمسی کا سفر جاری رکھے گا۔ اسے 2006 میں خلا میں چھوڑا گیا تھا اور اس نے اب تک تقریباً پانچ ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔نیو ہورائزنز کی رفتار اتنی تیز ہے کہ یہ پلوٹو کے قریب پہنچ کر اس کے گرد چکر نہیں لگا سکے گا، اس لیے سائنس دانوں کی کوشش ہو گی کہ اس دوران جس قدر ڈیٹا حاصل کرنا ممکن ہو، حاصل کر لیا جائے۔اگر یہ مشن کامیابی سے مکمل ہو گیا تو انسان کے بھیجے ہوئے خلائی جہازوں کی مدد سے تمام ’نو کلاسیکی‘ سیاروں کا جائزہ مکمل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…