جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسمارٹ فو ن اب بیماریوں کا علاج بھی کریں گا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ڈیسک )اسمارٹ فونز میں کیمروں، بلیوٹوتھ اور ایپس کی وجہ سے اب ماہرین اسے علاج و معالجے کے کاموں کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں۔آسٹریلوی ڈاکٹر ٹیلی ہیلتھ کی جانب سے ایک سروس شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ مریضوں کو اسمارٹ فون کےذریعے طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے چیک کیا جاتا ہے جب کہ ویڈیو کے ذریعے ہی مختلف ٹیسٹ کا جائزہ بھی لے سکتا ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر انسانی اعضا کی کارکردگی کا مکمل ریکارڈ بھی رکھ سکتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ 2020 تک انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی سے دنیا کی 20 فیصد آبادی صحت کے لیے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سے مدد لے گی جس میں نصف حصہ اسمارٹ فون کا ہوگا۔
دوسری جانب ایپل نے ڈویلپر کیلئے ہیلتھ کٹ ایپ بھی تیار کی ہے اس کے علاوہ گوگل نے بھی کچھ ایسی ایپس پر کام شروع کردیا ہے جو ٹیلی میڈیسن اور امراض کی تشخیص و علاج میں مدد دے سکتی ہیں اسی طرح سروے اور مریضوں کے مطالعوں میں اسمارٹ فونز بہت مدد کرسکتےہیں مثلاً ایپل کے لیے صرف 24 گھنٹے میں 10 ہزار مریضوں نے قلب کے ایک مطالعے کے لیے رجسٹریشن کرائی جس میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے دل کی دھڑکن مسلسل نوٹ کی جاتی تھی اس طرح دل کے مریضوں کا مطالعہ اور ان پر نظر رکھنے میں مدد ملی اس کے علاوہ ٹیلی میڈیسن اور مانیٹرنگ کے ذریعے عمررسیدہ افراد کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…