پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سمارٹ فون پر فلم دیکھنے پر کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آپ کے خیال میں اسمارٹ فون پر فلم دیکھنے پر کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟ یقینی طور پر آپ کا جواب زیادہ سے زیادہ چند سو روپے ہوگا۔ مگر امریکا میں ایک شخص کو آئی پیڈ کے ذریعے فلم سے لطف اندوز ہونے کا بل 17477 ڈالر موصول ہوگیا!پچھلے دنوں مائک ڈوزاسکی اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ براستہ سڑک کینیڈا جارہا تھا۔ اس کے 11 سالہ بیٹے کے پاس آئی پیڈ تھا۔ وقت گزاری کے لیے وہ آئی پیڈ پر فلم دیکھنے لگا۔ اس دوران وہ ایمبیسیڈر برج عبور کرکے کینیڈا کی حدود میں داخل ہوگئے۔ چند روز کے تفریحی دورے کے بعد مائک اور اس کے اہل خانہ وطن لوٹ آئے۔مئی کے آغاز پر مائک کو اپنے پوسٹ پیڈ کنکشن کا بِل موصول ہوا۔ ساڑھے 17 ہزار ڈالر کا بل دیکھ کر اس کے چودہ طبق روشن ہوگئے۔ مائک نے بل کی تفصیلات پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ 17000 ڈالر انٹرنیشنل رومنگ کے چارجز تھے۔ ابتدا میں مائک اسے کمپنی کی غلطی سمجھا، مگر جب اس نے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا تو پتا چلا کہ بل درست ہے اور رومنگ چارجز کی وجہ سے بل کا حجم اتنا وسیع ہوگیا تھا۔مائک کا کہنا ہے کہ امریکا کی حدود عبورکرتے ہی، ایمبیسیڈر برج پر سگنل نہ ہونے کی وجہ سے آئی فون پر انٹرنیٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، اس لیے رومنگ چارجز بل میں شامل کیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے مائک کا موقف مسترد کردیا۔ کمپنی کے مطابق فون پر کئی گھنٹے تک انٹرنیشنل رومنگ کی سہولت استعمال کی گئی۔ مائک کے مطابق بیٹے کا آئی پیڈ اس کے فون سے منسلک ہے جس پر انٹرنیشنل رومنگ کی سہولت موجود نہیں۔ قواعد کے مطابق کمپنی کو اسے مطلع کرنا چاہیے تھا کہ اس کنکشن پر رومنگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اگر کمپنی اسے مطلع کرتی تو وہ آئی پیڈ کو اپنی بیوی کے کنکشن سے منسلک کرلیتا جس پر انٹرنیشنل رومنگ کی سہولت موجود ہے۔ذرائع ابلاغ میں نشر و شائع ہونے کے بعد مائک اور اے ٹی اینڈ ٹی کے درمیان تنازع توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مائک کا کہنا ہے وہ بلاسبب ایک خطیر رقم کمپنی کو ادا نہیں کرے گا۔ دوسری جانب اے ٹی اینڈ ٹی بھی اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔The post آئی فون پر فلم دیکھنے کا بِل 17500 ڈالر! appeared first on



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…