جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈرون طیارے نے فضا میں ری فیولنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2015
www.richard-seaman.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) امریکی انجینئرز نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیاروں کو بھی فضا میں ری فیولنگ کی صلاحیت دے کر نہ صرف کمال کردیا بلکہ جنگی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔امریکی بحریہ کا ڈرون طیارہ ایکس 47 بی فضا میں ری فیولنگ کرنے والا دنیا کا پہلا طیارہ بن گیا جس نے میری لینڈ کے ساحل چیسا پیک پر اڑتے ہوئے فیول ہوز یا ڈروج کی مدد سے 4ہزار پاو نڈ فیول حاصل کیا۔امریکی بحری حکام کے مطابق یہ طیارہ بحریہ کے فلیٹ کا حصہ ہے اور اس کے کیرئیر سے پرواز بھرتا ہے جب کہ یہ صلاحیت حاصل کرنے کے بعد یہ طیارہ نہ صرف زیادہ دیر تک فضا میں محو پرواز رہ سکتا ہے بلکہ اس کی صلاحیت میں بھی اضافے کا باعث ہے۔واضح رہے کہ ڈرون طیاروں کو عام طور پر ہائیڈروجن فیول سیل سے چلایاجاتا ہے تاہم لیکویڈ ہائیڈروجن کو فیول سیل ٹیکنالوجی سے ملا کر اسے مزید جدید شکل دی جارہی ہے جس سے ڈرون زیادہ دیر تک پرواز کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…