اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے ڈویلپر نے کمال کرتے ہوئے ایک ایسی ایپ بنالی ہے جس کے استعمال سے غنڈے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔ RenDa Di di نامی یہ ایپ صارف کو یہ سہولت دے گی کہ وہ بذریعہ اشتہار کسی بھی باڈی گارڈ کی مدد طلب کرے گا اور کوئی بھی مناسب شخص اس کی خدمت میں حاضر ہوگا۔ اس ایپ کی تشہیری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لاچار نرس اور سکول کی طالبہ کو کچھ غنڈے گھیر لیتے ہیں اور وہ اس ایپ کی مدد سے باڈی گارڈز کو بلالیتی ہیں اور وہ انہیں آکر غنڈوں سے بچاتے ہیں۔چینی کمپنی اس سروس کے لئے 30 سے 80 ڈالر (تقریبا30 سے 80 ہزار روپے) لیتی ہے۔ جس صارف کو بھی ان باڈی گارڈز یا غنڈوں کی سہولت درکار ہو تو وہ کمپنی کو دو روز قبل بتادے تاکہ مناسب شخص کا انتظام کرکے سروس پر معمور کردیا جائے۔