اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سے چھوتا ماچس کی تیلی جتنا پستول برطانیہ میں تیار کرلیا گیا ہے جس کی قیمت 3 لاکھ برطانوی پاو¿نڈ مقرر کی گئی ہے۔ اس پستول کی لمبائی 5.5، چوڑائی 1 اور اونچائی 3.5 سینٹی میٹر ہے اور یہ بالکل اصلی پستول کی طرح کام کرتا ہے۔ دنیا کے اس سب سے چھوٹے پستول اور اس کی گولیوں کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کی کل طاقت ایک جول ہے جو کسی بھی رائفل کی طاقت کا دسواں حصہ ہے۔ ایک پستول کی تیاری میں تین ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ اس کو بطور فن کے بنایا گیا ہے لیکن اس کے استعمال کیلئے بھی اصل بندوق کی طرح لائسنس کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس چھوٹے پستول کو تیار کرنے والے سابق گھڑی ساز ایراڈ کا کہنا ہے کہ گاہک کی ضرورت کے پیش نظر جیب میں بآسانی سمونے والا 19.8 گرام وزن کا طلائی پستول بھی بناتا ہے۔ اس کی فی گرام قیمت 15 ہزار پاو¿نڈ ہے۔
چینی تعاون سے شاہینوں کی پرواز‘ بھارت میں سر پکڑ کر بیٹھ گئی مودی سرکار
ماچس جتنا پستو ل تیار
25
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں