اسلام آباد (نیوزڈیسک )اگر آپ سے کہا جائے کہ سائیکل چلاتے ہوئے کپڑے دھوئے جاسکتے ہیں تو آپ یقیناً حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے لیکن چینی ڈیزائنر نے اس بات کو سچ کر دکھایا ہے اور ایک ایسی سائیکل تیار کی ہے جسے چلاتے ہوئے کپڑے بھی دھوئے جاسکتے ہیں۔چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ اس جدید سائیکل سے آپ ورزش کرتے ہوئے کپڑے دھو سکتے ہیں، مشین میں جیسے ہی آپ پیڈل گھماتے ہیں اس کے آگے نصب ڈرم گھومتا ہے اور روایتی واشر کی طرح کپڑے دھوتا ہے، مشین کا ایک اور دلچسپ کام یہ بھی ہے کہ ورزش کے دوران اس میں نصب جنریٹر بجلی بناتا ہے جسے بعد میں استعمال کے لیے اسٹور بھی کیا جاسکتا ہے۔اس سائیکل میں ضرورت کے لحاظ سے واشنگ پاو¿ڈر اور پانی شامل کرنا پڑتا ہے جب کہ یہ ایجاد ان گھروں کے لیے ہے جہاں واشنگ اور جاگنگ مشین کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مناسب جگہ نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح ورزشی سائیکل مشین سے نہ صرف آپ کی صحت بہتر رہے گی بلکہ اس سے بجلی کے بل میں بھی تھوڑی کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھئے:بھارت نے کشمیر بارے تیسرے فریق کی ثالثی کو مسترد کردیا