اسلام آباد (نیوزڈیسک ) اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال سے نہ صرف آپ کے چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ مختلف جلدی مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اسمار ٹ فون کے زیادہ استعمال سے مخلتف قسم کے طبی مسائل سامنے آتے رہے ہیں جن میں سردرد،گردن کا اکڑنا،آنکھوں میں جلن اور کمر درد وغیرہ شامل ہیں تاہم ماہرین امراض جلد کے مطابق وہ افراد خصوصاً خواتین جو دن بھر میں 2 گھنٹے سے زائد اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کا استعمال کرتی ہیں انہیں مختلف قسم کے جلدی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے زیادہ دیر تک گردن جھکے رہنے سے پٹھوں میں کھنچاو¿ پید اہوتا ہے جس کی وجہ سے چہرے اورگردن کے نرم ٹشوزمتاثر ہوتے ہیں اور یوں وقت سے پہلے گردن اور چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں اور آپ جلدی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ان مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے مسلسل استعمال سے پرہیز کریں اور وقتاً فوقتاً گردن کی مشق کی بھی کرتے رہیں جب کہ موبائل فون کو ٹیکسٹ پیغامات کے لیے استعمال کرتے ہوئے جہاں تک ہو سکے کبھی ہاتھوں میں اونچا پکڑنا چاہیے، کبھی چہرے کے بالکل سامنے اور کبھی اس طرح کہ گردن زیادہ سے زیادہ حد تک سیدھی ہو۔