اب ربوٹ بھی کھانا بنانے لگے

24  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) برطانوی الیکٹرانکس کمپنی نے ایسا ماہر روبوٹ تیار کرلیا ہے جو 10 یا 12 نہیں بلکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار کھانے تیار کرسکتا ہے۔ خواتین ہوں یا مرد حضرات دونوں ہی کو ملازمت سے تھکے ہارے گھر آنے کے بعد ڈھنگ کا کھانا پکانا واقعی مشکل کام لگتا ہے، اس صورت حال سے دوچار لوگ عام طور پر خود کھانا پکانے کے بجائے پکا پکایا کھانا ملنا پسند کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا ناصرف ان کے جیب پر بھاری پڑتاہے بلکہ ان کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، لوگوں کی اس مشکل کاحل الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی برطانوی کمپنی مولی روبوٹکس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔مولی روبوٹکس کے ماہرین “روبوشیف” نامی ایسا ہنرمند روبوٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں جو 10 یا 12 نہیں بلکہ 2 ہزار اقسام کے کھانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 20 موٹرز، 24 جوائنٹ اور 129 حساس ترین سینسرز کے حامل اس روبوشیف کی قیمت 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے تاہم اس میں پائی جانے والی تیکنیکی خامیوں کو دور کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے 2017 تک تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…