اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جسم میں ’اوکسی ٹوسن‘ (Oxytocin) بڑھ جانے کے باعث انسان دوسروں پر زیادہ بھروسہ کرتا ہے اور خطرات کے تاثر میں کمی آجاتی ہے۔ اس تحقیق کو ’نیشن کمیونیکیشن ایسوسی ایشن‘ کے جرنل میں شائع کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے راز اگلوانے کے لئے اکثر خوبرو کواتین کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ یہ حکمت عملی اس قدر کارگر کیوں رہتی ہے۔