نیویارک (نیوزڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اب پر تشدد دھمکیوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے تسلیم کیا کہ اس کے پرانے اصول بہت مبہم تھے۔ پرانے قواعد کے تحت دھمکیوں کے خلاف کارروائی صرف تب کی جاتی تھی جب کسی کو ’براہ راست‘ اور ’مخصوص‘ دھمکی دی جاتی تھی اب بھی کسی کا اکاو¿نٹ بلاک کرنے سے پہلے اس کی ٹویٹ کی شکایت لازمی کرنی ہو گی تاہم ٹوئٹر نے کہاکہ وہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ نا مناسب ٹویٹس کو کم دکھائے یہ کارروائی انٹرنیٹ پر پریشان کرنے والے کچھ مشہور واقعات کے بعد ہو رہی ہے۔رواں ماہ کی ابتدا میں ٹی وی میزبان سو پرکنز نے یہ کہتے ہوئے ٹوئٹر پر پوسٹ کرنا چھوڑ دیا تھا کہ ان کی ٹائم لائن ’ان کی موت چاہنے والے لوگوں سے اٹی پڑی تھی۔ٹوئٹر کے نئے قوانین کے تحت وہ ان صارفین کے خلاف کارروائی کرے گا جو اپنی ٹویٹس میں لوگوں کو تشدد کی دھمکیاں دیں گے یا پھر تشدد کو فروغ دیں گے اس کے علاوہ کمپنی اپنی ویب سائٹ پر پریشان کرنے والے لوگوں کے اکاو¿نٹ کچھ عرصے کےلئے منجمد کر دےگی اور متاثرین اپنا اکاو¿نٹ بحال ہونے کی بقیہ مدت اپنی ایپ پر دیکھ سکیں گے۔