اسلام آباد (نیوزڈ یسک )امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی خلا میں بھیجی دوربین ہبل پچیس برس کی ہوگئی24 اپریل انیس سو نوے کو ساڑھے تین سو میل کی بلندی پر زمین کے مدار میں چھوڑی گئی دوربین ہبل نے خلا میں تحقیق میں اہم کردار ادا کیا ہے جب ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی دور بین کو خلا میں بھیجا گیا تو اس فیصلے پر سخت تنقید کی گئی۔ دو اعشاریہ چار میٹر قطر کے عدسے سے خلا کی زیادہ بہتر تصاویر لی جا سکتی ہیں۔ ہبل کی مدد سے سائنسدانوں نے نظریہ پیش کیا کہ کائنات مسلسل پھیل رہی اور اس مفروضے کی وضاحت کرنے پر دو ہزار گیارہ میں فزکس کا نوبل انعام دیا گیا۔ پچیس برسوں میں ہبل دوربین نے خلا کی بارہ لاکھ سے زائد تصاویر بنائی ہیں۔