اسلام آباد (نیوزڈ یسک) انقرہ ترکی کے 2 کمپیوٹر انجینئروں نے فیس بک کے مقابلے میں ایک ویب سائٹ فریلی شاوٹ تخلیق کی جس کے صارفین کی تعداد چند ہی دنوں میں 3 لاکھ بیس ہزار تک جا پہنچی ہے ترکی کی و زارت سائنس و صنعت نے دونوں کو مدعو کر لیا ۔فریلی شاوٹ نامی اس ویب سائٹ میں آ پ تحریری یا کارٹون کی شکل میں اپنا پیغام ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں اس پر سرچ انجن وغیرہ کی بھی سہولت موجود ہے جو فیس بک پر موجود ناہیں ہے ۔ انجینئر ز کے کار نامے کو سراہتے ہوئے ترکی کی وزارت سائنس و صنعت نے دونوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا ہے