اہم ترین جج نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
لاہور (آئی این پی) ترجمان لاہورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس مظہراقبال سندھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ جسٹس مظہر اقبال نے اپنا استعفی صدر مملکت ممنون حسین کو بھیج دیا ہے،انہوں نے جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔







































