اسلام آباد(جاوید چوہدری) وزیراعظم میاں نواز شریف نے آج کراچی میں ہندو کمیونٹی سے خطاب کیا‘ قوم نے وزیراعظم کو بڑی مدت بعد ریلیکس اور مطمئن دیکھا صرف وزیراعظم ریلیکس نہیں تھے بلکہ ان کے خیالات میں بھی تبدیلی محسوس ہو رہی ہے‘ وزیراعظم نے آج بھی مذہبی رواداری کی بات کی ۔ وزیراعظم نے آج کی طرح 11 مارچ کو بھی لاہور میں جامعہ نعیمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ہم اگر وزیراعظم کی آج کی تقریر
اور جامعہ نعیمیہ میں خطاب کا تجزیہ کریں تو یوں محسوس ہوتا ہے وزیراعظم قومی بیانیہ سے مطمئن نہیں ہیں‘ یہ ملک کو مذہب پرستی سے روشن خیالی کی طرف لانا چاہتے ہیں،یہ قومی بیانیہ بدلنا چاہتے ہیں،کیا یہ ممکن ہے‘ ہم اس پر آنے والے دنوں میں بات کریں گے کیونکہ صرف دو تقرریوں کی بنیاد پر اتنا بڑا فیصلہ کرنا زیادتی ہو گی چنانچہ ہم سرے دست وزیراعظم کی مستقبل کی تقریروں اور پالیسی بیان کا انتظار کریں گے۔