پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریبات، بالخصوص مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ زرد رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا۔ اس لباس پر نفیس کڑھائی، باریک گوٹا ورک اور خوبصورت نقش و نگار نمایاں تھے۔

اگرچہ ڈیزائنر کی آفیشل ویب سائٹ پر لباس کی قیمت درج نہیں، تاہم فیشن حلقوں کے مطابق نومی انصاری کے تیار کردہ بیشتر ملبوسات کی قیمت عام طور پر پانچ لاکھ روپے سے زائد ہوتی ہے۔بارات کے موقع پر مریم نواز نے معروف ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ شاندار لباس پہنا، جس پر دھاگے کے کام کے ساتھ سلور اور زردوزی کی بھاری کڑھائی کی گئی تھی۔ یہ لباس ڈیزائنر کی پریمیم برائیڈل کلیکشن کا حصہ بتایا جا رہا ہے، جس کی قیمت برانڈ کے اندازوں کے مطابق دو سے چار لاکھ روپے کے درمیان ہے۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین مختلف دلچسپ اور تبصرہ خیز آرا کا اظہار بھی کر رہے ہیں، جو ان تقریبات کو مزید نمایاں بنا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…