منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

ناجائز تعلق کا راز فاش ہونے پر ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک عدالت نے خاتون کو اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ جیوتی راٹھور پولیس کانسٹیبل دھیان سنگھ راٹھور کی اہلیہ ہے۔ جیوتی کے اپنے پڑوسی اْدی اندولیا کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔ جیوتی کے 5 سالہ بیٹے نے ماں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔

راز فاش ہونے پر جیوتی کو خدشہ تھا کہ بچہ یہ بات اپنے والد کو بتا دے گا جس کے پیشِ نظر اِس نے اپنے بیٹے کو دو منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے دھکا دے دیا، دو منزلہ عمارت سے گرنے کے سبب جتن شدید زخمی ہوا اور 24 گھنٹوں کے اندر دم توڑ گیا۔جیوتی کی جانب سے ابتدائ میں اس واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا تاہم 15 دن بعد اِس نے خود اپنے شوہر کے سامنے اعترافِ جرم کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے جیوتی اور اس کے مبینہ عاشق اْدی کے خلاف 2023ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔ٹرائل کے بعد عدالت نے شواہد کی بنیاد پر جیوتی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ناکافی ثبوت کے باعث اْدی اندولیا کو بری کر دیا گیا ہے۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…