بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں اور برفباری کا الرٹ،پی ڈی ایم اے پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے آج سے 23 جنوری تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویڑن میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات پیشگی مکمل رکھے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔

انہوں نے خاص طور پر مری میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے جبکہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے سیاحوں کو بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام فوری طور پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…