لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ملتی تو یہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا، یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی سزا دے کر فارغ کر دیا گیا اور ان کا ایک منٹ آہی نہیں رہا، عورتوں کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع کی تھی اور
یہی صورتحال آج مریم نواز کو درپیش ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم بچیں گے یا ان کی اولاد بچے گی، بلاول نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ میاں صاحب اپنی اولاد کے پیچھے نہ چھپیں ، معاملات کی اصلی ڈیلنگ تو میاں شہباز شریف کرتے ہیں ، اب خطرہ مریم نواز کو شہباز شریف صاحب سے ہے اور شہباز شریف صاحب کو مریم نوازسے خطرہ ہے کیونکہ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ۔ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ملتی تو یہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، آج تک میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا، معاملات کی اصلی ڈیلنگ تو میاں شہباز شریف کرتے ہیں ، اب خطرہ مریم نواز کو شہباز شریف صاحب سے ہے اور شہباز شریف صاحب کو مریم نوازسے خطرہ ہے کیونکہ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ۔ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ملتی تو یہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، آج تک میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا،یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی سزا دے کر فارغ کر دیا گیا اور ان کا ایک منٹ آہی نہیں رہا، عورتوں کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع کی تھی اور یہی صورتحال آج مریم نواز کو درپیش ہے۔