اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2026 |

برمنگھم (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔رضا اللہ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بھی چھکے رسید کیے۔اس کے ساتھ ہی رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9 چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا ہے، 2008 میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کے خلاف 9 چھکے لگائے تھے۔برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف مل گیا۔

شان مسعود 95، کپتان بابر اعظم 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنائے۔اس سے قبل انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ ہیری بروک75، جیمی اسمتھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے، اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ڈیبیو کرنے والے رضااللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایجبسٹن میں بلے بازوں کی مزاحمت نے اننگز کی شکست ٹال دی تاہم وائٹ واش کاخطرہ برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…