ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی

datetime 12  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایک بے بنیاد خبر نے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ اور اداکارہ حمیرا بانو کو وضاحت دینے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کرلی ہے جبکہ عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو طلاق دے دی ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آئی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ اس کے بعد بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینلز نے بغیر تصدیق کے دونوں اداکاروں کو میاں بیوی قرار دینا شروع کردیا۔

افواہ کے تیزی سے پھیلنے پر عثمان پیرزادہ نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے تمام دعووں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کی زیادہ باریکیوں سے واقف نہیں، تاہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ گزشتہ 45 برس سے ان کی ایک ہی اہلیہ ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ آئندہ 50 برس بھی ان کی رفاقت قائم رہے۔

اداکار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف پیسہ اور کلکس حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی جھوٹی خبریں کیوں بنائی جاتی ہیں، انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ حمیرا بانو کے ساتھ ان کا نام جوڑنے کی وجہ کیا تھی۔

عثمان پیرزادہ کے مطابق اس خبر سے انہیں یا حمیرا بانو کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوا، البتہ اس افواہ نے مداحوں کو ضرور تشویش میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں متعدد فون کالز بھی موصول ہوئیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں اس نوعیت کی افواہیں پہلے بھی کئی مرتبہ گردش کرتی رہی ہیں، اس لیے وہ عموماً ایسی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حمیرا بانو اور ان کے حقیقی شوہر سے بھی اس معاملے پر گفتگو کرچکے ہیں اور تینوں نے افواہ کے بارے میں سن کر اسے ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔

دوسری جانب اداکارہ حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر سے ویڈیو کال کے دوران سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی عثمان پیرزادہ سے نہیں بلکہ ایک دوسرے شخص سے ہوئی ہے، جس کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

حمیرا بانو نے بتایا کہ ان کے شوہر نہ اداکار ہیں اور نہ ہی ڈائریکٹر، بلکہ ان کا تعلق میڈیا یا شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔ بعد ازاں ان کے شوہر کی تصویر بھی منظرعام پر آگئی، جس کے بعد عثمان پیرزادہ کے ساتھ حمیرا بانو کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کی حقیقت بھی واضح ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…