کفایت شعاری کےدعوے کرنیوالی پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کا 9کروڑ10لاکھ سے 20زیر ومیٹر گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت مالی سال 2019-20 کے آغاز میں 20 نئی گاڑیاں خریدے گی۔ 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالیت سے خریدے جانے والی زیرو میٹر سنگل کیبن ڈالے محکمہ واسا کے افسران کے نام سے خریدے جائیں گے۔ جنہیں پنجاب حکومت استعمال کرے گی۔