ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پوری قوم کو مودی کے اقدامات کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت تھی لیکن کون ہے جو قوم کی قیادت کر رہا ہے؟اعتزاز احسن نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے بلکہ انصاف دیا جائے،عدالتوں کو نیب اور حکومت کے دبا ؤسے آزاد رکھا جائے،جلد ہی بلاول بھٹو پنجاب بھر کا دورہ کر کے صوبے میں پارٹی کو منظم کرینگے،آج ہم اپنی قیادت کے ساتھ ساتھ کشمیر کی بہن بیٹیوں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں،سلامتی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں،

پوری قوم کو مودی کے اقدامات کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت تھی لیکن کون ہے جو قوم کی قیادت کر رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن فریال تالپور کے ساتھ ہونے والے سلوک کیخلاف یہاں جمع ہوئے ہیں،ہم پختہ عزم کے ساتھ کشمیری بہن بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور اشیائے ضروریہ و ادویات ناپید ہو چکی ہیں،ہماری پہلی سوچ کشمیری بیٹیوں کے ساتھ ہے جو بھوکی پیاسی اپنے گھروں میں قید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی این آر او، رعایت یا استثنیٰ نہیں مانگ رہے بلکہ قانون کے مطابق سہولت مانگ رہے ہیں۔کشمیری جس قدر مظلوم ہیں، اور مودی سرکار کی جانب سے ان پر جتنا ظلم ہو رہا ہے اس کی مثال فلسطین کے علاوہ شاید کہیں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ فریال تالپور کے ساتھ جو ہوا، پیپلزپارٹی کا کارکن اسے برداشت نہیں کر سکتا۔فریال تالپور کو رات 12 بجے ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ماضی میں شام 6 بجے کے بعد جیل کے دروازے نہیں کھلتے تھے لیکن فریال تالپور کو رات 12 بجے منتقل کیا گیا۔شاید حکومت پیپلزپارٹی پر کوئی دبا ؤڈالنا چاہتی ہے کہ ہم ان کو کوئی درخواست کرینگے اور حکومت کہے گی کہ ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں جو عدالت دے سکتی ہے۔ہمارے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔عدالتوں کو نیب اور حکومت کے دبا ؤسے آزاد رکھا جائے۔

نواز شریف کی ٹرائل کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوتی، انہیں بیرون ملک جانے سے بھی نہیں روکا جاتا۔شہباز شریف کا بھی یہی معاملہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے، میری نظر میں ہماری جماعت کو منظم ہونے کی ضرورت ہے۔ہمیں 1988 کے وقت کو واپس لانا ہے جب ہم نے پنجاب میں بڑی تعداد میں سیٹیں جیتی تھیں۔جلد ہی بلاول بھٹو پنجاب بھر کا دورہ

کرکے صوبے میں پارٹی کو منظم کرینگے۔ہم اپنے قائدین کے لئے قانون سے بالاتر یا امتیازی سلوک نہیں مانگ رہے۔آج ہمیں اپنی قیادت کے ساتھ ساتھ کشمیر کی بہن بیٹیوں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سلامتی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہماری پارٹی کی سیاست اس خطے کی سیاست کرتی ہے، اس خطے میں امن ہو گا تو ہی ترقی ہو گی۔فریال تالپور کے ساتھ جو ہوا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔پوری قوم کو مودی کے اقدامات کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت تھی لیکن کون ہے جو قوم کی قیادت کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…