منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کروڑوں روپے رشوت دے کر بنائی جانے والی غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کی فہرست جاری

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

مانانوالہ(این این آئی)ضلع شیخوپورہ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت دے کر بننے والی غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے

یہ فہرست ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کی گئی ہے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں غیر قانونی طور پر ہاسنگ کالونیاں بنانے کا رجحان تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جن میں سے کئی کالونیوں کے مالک آسان اقساط میں پلاٹوں کی قیمت کی وصولی سمیت متعدد پرکشش سکیموں کا اعلان کر کے شہریوں سے مجموعی طور پر اربوں روپے بٹور کر غائب ہو چکے ہیں اور ہر آئے روز ایسے مالکان کے خلاف متاثرین احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی غیر قانونی کالونیوں کے مالکوں کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق ضلع کونسل نے ماضی میں بننے والی غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے محکمہ مال سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں زرعی زمینوں، سرسبز باغات اور کھیتوں کو ختم کر کے ہاسنگ کالونیاں بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ زرعی زمینوں پر ایسی کالونیاں بنانے پر پابندی عائد کی جائے جس کے لیے ضروری ہے کہ زرعی زمینوں کی کالونیوں کے قیام کی خاطر خریداری کرنے پر پابندی عائد کی جائے اور جعلی ہاسنگ کالونیوں کے پلاٹوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی لگائی جائے

 

ضلع کونسل نے اپنی حدود میں جن جعلی ہاسنگ کالونیوں اور ان کے مالکوں کی نشاندہی کی ہے ان کی تعداد 68 ہے جبکہ ضلع کے دیگر بلدیاتی اداروں میں بننے والی ایسی کالونیوں کی تعداد 120 سے زیادہ ہے ان میں سے کئی کالونیوں میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں کو بھی ڈویلپرز نے محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کی ملی بھگت سے شامل کیا ہوا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…