جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے پاس اسپین کا رہائشی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقع

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یورپ میں رہائش کے خواہشمند بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے،

کیونکہ اسپین نے ایک نیا اور نسبتاً آسان طریقہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اہل افراد ایک سالہ رہائشی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے کی، جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی سہولتیں اور تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزارت خارجہ پاکستان نے اس رہائشی کارڈ کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ اسپین میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ سہولت سیاسی پناہ لینے والوں کے لیے نہیں بلکہ مخصوص اہلیت رکھنے والے درخواست گزاروں کے لیے ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ درخواست دینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت تمام ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ ابتدائی طور پر ایک سال کا رہائشی کارڈ جاری کیا جائے گا، جبکہ سات سے آٹھ برس کی مدت مکمل کرنے کے بعد مستقل رہائش اور شہریت کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔مزید یہ طے پایا کہ مختلف اداروں کے الگ الگ سرٹیفکیٹس قبول نہیں کیے جائیں گے،

بلکہ نیشنل پولیس بیورو ایک متحدہ قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرے گا تاکہ تصدیقی عمل تیز اور سہل بنایا جا سکے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت ہر مرحلے پر درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرے گی، جبکہ سالک حسین نے اس اقدام کو ہزاروں پاکستانیوں کے لیے قانونی حیثیت حاصل کرنے کا اہم موقع قرار دیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…