منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواتین کے لیے خوشخبری، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ کس طرح حاصل کرسکتی ہیں؟

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )خواتین کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 متعارف کرا دیا ہے،

جس کے تحت منتخب امیدواروں کو چھ ماہ تک باقاعدہ معاوضے کے ساتھ تربیت دی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا اور عملی میدان میں تجربہ فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام میں شامل انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، یو آئی/یو ایکس ڈیزائن، ویب اور ایپ ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف جدید شعبوں میں کام سیکھنے کا موقع ملے گا۔ منتخب امیدواروں کو تربیت کے دوران ہر ماہ 30 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔منتخب خواتین کو آئی ٹی پارکس میں قائم کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹس اور متعلقہ دفاتر میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے جڑے عملی تقاضوں کو سمجھ سکیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بڑھانا، ان کی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں مستقبل کے ٹیکنالوجی کیریئر کے لیے تیار کرنا ہے۔

دلچسپی رکھنے والی امیدوار سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتی ہیں، جبکہ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…