منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ڈاکٹر نبیہا کے الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کے بعد انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حارث کھوکھر نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو اکثر شکوک اور بدگمانی لاحق رہتی ہے، جبکہ ان کے مطابق دونوں کے درمیان کوئی بڑا تنازع موجود نہیں تھا اور وہ ان کے ساتھ اپنے گھر والوں کی نسبت زیادہ خوش تھیں۔حارث کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے نیا کاروبار شروع کیا تو ان کی بیوی کا اصرار تھا کہ وہ جہاں بھی جائیں انہیں ساتھ لے کر جائیں، لیکن پیشہ ورانہ ملاقاتوں، دوستوں کی محفلوں یا سماجی تقریبات میں ہر جگہ شریک کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی وہ کام کے سلسلے میں گھر سے نکلتے تو اہلیہ کو شبہ ہوتا کہ وہ کسی اور مقصد سے جا رہے ہیں، حالانکہ ان کے بقول انہوں نے کبھی کوئی غلط یا غیر قانونی سرگرمی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گھر اور خاندان کی ذمہ داریوں کے لیے محنت کرنا چاہتے ہیں، مگر ہر موقع پر شریکِ حیات کو ساتھ لے جانا عملی طور پر ممکن نہیں۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ بداعتمادی اور منفی سوچ ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ نہ کبھی جھگڑا ہوا، نہ ہاتھا پائی اور نہ ہی انہوں نے بدزبانی کی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے گزشتہ سال حارث کھوکھر سے منگنی اور شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم چند ماہ بعد ہی ان کے تعلقات میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ حالیہ ٹی وی گفتگو میں ڈاکٹر نبیہا نے کہا تھا کہ ان کا رشتہ شدید دباؤ کا شکار ہے، اگرچہ طلاق نہیں ہوئی مگر حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔

ان کا مؤقف تھا کہ اگر ازدواجی زندگی ختم ہوئی تو اس کی ذمہ داری شوہر کے گھر والوں پر ہوگی، کیونکہ ان کے مطابق حارث اپنے والدین کے زیرِاثر ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر گھر والوں کو پہلے سے کسی اور رشتے پر اعتراض تھا تو پھر اس شادی پر رضامندی کیوں دی گئی۔ ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کو بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی، سسرال کی خدمت کی، گھریلو ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات بھی کم کیں، مگر اس کے باوجود حالات بہتر نہ ہو سکے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…