لاہور(این این آئی)گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے سے رجسٹریشن میں 20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں لاہور میں 8 ہزار 41 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں تھیں جس کی مد میں 23 کروڑ روپے کی رقم اکٹھی ہوئی جبکہ رواں سال کے پہلے ماہ میں 6 ہزار 338 گاڑیوں
کی رجسٹریشن ہوئی جس سے 20 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی۔گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں 29 ہزار 814 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی مد میں 9 کروڑ کے قریب آمدن ہوئی اور رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں 25 ہزار موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ہوئی جس سے 8 کروڑ آمدن ہوئی۔