اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان خوفناک لڑائی کا اختتام،3افراد ہلاک9زخمی،مورچوں کا کنٹرول لیویزفورس نے سنبھال لیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(این این آئی)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں دوتانی اور وزیر قبائل کے مابین مسلح جھڑپ کے بعد فائرنگ بند ہوگئی۔مسلح دونوں قبائل کے مورچہ زن افراد نے مورچے(بنکرز)خالی کردئیے،اہم مورچوں کا کنٹرول لیویزفورس نے سنبھال لیا،اب تک ہونیوالی لڑائی میں 3 افراد ہلاک جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دونوں قبائل کے بیچ سول انتظامیہ کے زیر نگرانی محسود اوردگراحمدزئی کے قبائلی عمائدین کی مصالحتی،روایتی جرگہ کا اہم کردار رہا،جبکہ اس سلسلے میں سکاؤٹس فورس،اور عسکری فورسز کا کردار بھی قابل ستائش تھا۔جبکہ انتظامیہ نے اپنے محدود وسائل کے باوجود قبائلی مصالحتی جرگہ کو متحرک کرایا،وزیر اور دوتانی قبائل کے مابین گومل زام ڈیم کے قریب کرکنڑہ کی ملکیت کا تنازعہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے۔اب مصالحتی جرگہ نے دونوں کے بیچ امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے پہلے ان کے مسلح لشکر سے ایک معاہدے کے تحت پہاڑی چوٹیوں پر ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے والے مورچوں کو خالی کروایا ہے،جبکہ دونوں قبائل کے بیچ انگریز دور حکومت ریکارڈ(مثل) کو دیکھ کر فیصلہ دیا جائے گا۔انگریز دور حکومت نے زمینیں جس کے نام لکھی ہے،اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،جس میں ملکیت پر کسی قسم کا قبضہ بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔دونوں فریق مصالحتی جرگہ کے کردار پر راضی ہوگئے ہیں،اور آئندہ دس دن تک مصالحتی جرگہ کو (مثل)انگریز دور کا ریکارڈ حکومت،یعنی مقامی سول انتظامیہ فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔قبائل کی جانب سے خالی ہونیوالے اہم مورچوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا گیا ہے،اور آئندہ دس دنوں میں سول انتظامیہ کے سرکار ی دفتر میں فیصلے پر بات کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…