ترکی نے 17پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا
اسلام آباد (این این آئی)ترکی نے 17پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام افراد ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ،ڈی پورٹ کیے گئے افراد پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے،ایف آئی اے نے تمام افراد کو گرفتار کرکے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔