پنگریو (این این آئی)وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزااورسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا کے پنگریو کے قریب واقع زرعی فارم اورہاوس پر قبضہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف وفاقی حکومت کے سخت نوٹس پر پولیس نے نوابشاہ میں ایک اہم ترین شخصیت کے قریبی ساتھی کے ٹھکانے اورسانگھڑ اضلاع کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کرکے سات ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے
ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی جانب سے ڈی ایس پی ٹنڈوباگوعنائت اللہ ناریجو کی سرکردگی میں تشکیل دی جانے والی پولیس ٹیم نے قبضے کے واقع کے حوالے سے پنگریو تھانے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی بشارت زرداری کے فارم واقع نواب شاہ اورضلع سانگھڑ کے متعدد مقامات پرچھاپے مارکران افراد کوگرفتارکیا اورانہیں پنگریو تھانے منتقل کردیاہے پولیس نے تھانے کا گیٹ بند کردیا ہے اورصحافیوں سمیت کسی کوبھی گرفتارشدگان سے ملنے یا ان کی تصاویر لینے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم مصدقہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں غلام اللہ کھوسو۔عبدالنبی عمرانی۔نورمحمدبروہی۔علی مراد بروہی۔عبدالغفارناپر۔
اورانہیں پنگریو پولیس اسٹیشن منتقل کرکے تھانے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے پنگریو تھانے کا گیٹ بند کرکے عام افراد اورصحافیوں کو تھانے کے اندر جانے سے روک دیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس اس مقدمے میں مطلوب ڈیڑھ سوملزمان میں سے باقی کی گرفتاریوں کے لیے مزید چھاپے ماررہی ہے ادھر پنگریو پولیس نے گرفتارملزمان کو سول کورٹ ٹنڈوباگو پیش کر کے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے پولیس گرفتارملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے