اسلام آباد (این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے بعد چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔ جمعرات کو جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ ہم پرامید ہیں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، قوم کا ایک ہی دفع خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ کے حل کے لئے بہت ساری تجاویز ہیں
جلد خوشخبری سنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن سمیت جس پر مولانا راضی ہونگے اسی پر بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت ساری تجاویز دی ہیں،پر امید ہیں جلد نتیجہ نکلے گا۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا مولانا فضل الرحمن وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ گئے؟۔، پرویز الٰہی نے جواب دیاکہ جلد اچھی خبریں دینگے۔صحافی نے سوال کیاکہ مولانا کو جوڈیشل کمیشن پر تیار کرلیا؟ پرویز الٰہی نے کہاکہ جس بات پر مولانا راضی ہونگے وہی بات ہوگی۔