اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

متحدہ اپوزیشن کی ر ہبر کمیٹی کا حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ،صرف 2دن بعد کیا کریں گے؟تشویشناک اعلان کردیاگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن کی ر ہبر کمیٹی نے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں تو مسئلہ ہی حل ہو جائیگا،دو دن بعد آزادی مارچ نیا رخ اختیار کرے گا،ہم کچھ پتے اپنے پاس رکھیں گے۔

رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہاکہ آزادی مارچ کے معاملے کو زیر بحث لایا گیا ہے،آزادی مارچ کے شرکا کی شرکت کو سراہا،رہبر کمیٹی نے حکومت پر مزید دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا،آئندہ چند دنوں حکومت پر دباؤ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، دو دن میں بڑی خبر دیں گے شرکا ء اس کا انتظار کر یں۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔اکرم درانی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے چوہدری پرویز الہی سے کہا کہ جو فیصلہ ہو گا،رہبر کمیٹی کے ممبران کے زریعے ہی ہو گا۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ یہ حکومت کو بھی سوچنا ہو گا کہ کہ حکومتی کمیٹی ختم کر دی ہے،ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفیٰ کا استعفیٰ دے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اکرم درانی نے کہاکہ بنوں سے مزید قافلے آرہے ہیں،یہاں پر بھی کھانے اور رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے،ٹینٹ بھی لگائے جارہے ہیں۔ اکرم درانی نے کہاکہ دو دن بعد آزادی مارچ نیا رخ اختیار کرے گا۔میاں افتخار حسین نے کہاکہ شرکاء کے اتنے بڑے حوصلے ہم نے بہت کم دیکھے ہیں۔ ایک سوال پر اکرم درانی نے کہاکہ ابھی تک ہم اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…