جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بھارتی نیوز چینلز ہیک ہونے کا دعویٰ، نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ چلنے لگا

datetime 1  جولائی  2026 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی میڈیا سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے بھارت کے بعض نیوز چینلز کی نشریات کو نشانہ بنایا

جس کے باعث لائیو براڈکاسٹ کے دوران غیر متوقع مواد نشر ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر ٹی وی نائن تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کی نشریات سائبر حملے سے متاثر ہوئیں۔دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی صدر کی تقریر کے دوران ٹی وی نائن تیلگو کی نشریات میں مداخلت ہوئی اور کچھ دیر کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ نشر کیا گیا۔تاحال اس واقعے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ متعلقہ بھارتی چینلز یا حکام کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ اور تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر کسی ٹی وی چینل کی نشریات میں بیرونی مداخلت ثابت ہوتی ہے تو اس کی مکمل تکنیکی تحقیقات کی جاتی ہیں تاکہ حملے کی نوعیت، ذمہ دار عناصر اور ممکنہ سیکیورٹی خامیوں کا تعین کیا جا سکے۔

ادھر سوشل میڈیا پر اس مبینہ واقعے کی ویڈیوز اور مختلف دعوے تیزی سے گردش کر رہے ہیں تاہم ان کی صداقت کی باضابطہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…